مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دونوں نے عید قربان کی مناسبت سے ایک دوسرے کو عید مبارک پیش کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالم اسلام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں ممالک کے درمیان مارچ میں تعلقات بحال کرنے پر اتفاق ہوا تھا جس کے بعد وزرائے خارجہ نے بیجنگ میں ایک دوسرے سے ملاقات کی تھی۔
تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ایران نے پیش قدمی کرتے ہوئے جون کے اوائل میں سعودی عرب میں سفارتی مشنز دوبارہ کھولا تھا۔
سعودی وزیر خارجہ نے 17 جون کو تہران کا دورہ کرتے ہوئے صدر رئیسی اور ایرانی ہم منصب امیر عبداللہیان سے ملاقات کی تھی۔ اس دورے کے بعد سعودی حکام نے اعلان کیا تھا کہ تہران اور مشہد میں عید الاضحی کے بعد سفارتی مشنز کا دوبارہ افتتاح کیا جائے گا
آپ کا تبصرہ